وزیر اعظم شہباز شریف ،چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے انکی رہائش گاہ پہنچے،وزیر اعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں انکی خیریت دریافت کی
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا ،مسلم لیگ ن اور ق لیگ انتخابات میں ملکر حصہ لیں گی،دونوں جماعتوں نے آئندہ الیکشن کی حکمت عملی پر اتفاق کرلیا،
گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین،ن لیگی رہنما عابد رضا آپس میں معاملات طے کریں گے،حلقوں کے مطابق مشترکہ امیدوار ہوں گے
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کی حمایت،تعاون اور رہنمائی پر چودھری شجاعت کا شکریہ اداکیا ،ملاقات میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ 9مئی واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی
وزیراعظم پاکستان نے 9 مئی واقعات میں ملوث بلوائیوں کو سزا دینے کے چودھری شجاعت حسین کے بیان کو سراہا شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اور شہداء کے اہلخانہ کے دل کو جو ٹھیس پہنچی ہے اس درد کا ازالہ کرینگے
اس موقع پر چودھری شجاعت نے معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہر محب وطن قومی ندامت کا باعث بننے والے ہر فرد کی سزا چاہتا ہے