ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم تکریم شہداء انتہائی عقیدت سے منایا جارہا ہے
گجرات میں مرکزی تقریب میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر لادیاں کے مقام پر منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او احمد نواز شاہ افواج پاکستان کے افسران، جوانوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک ، ڈی پی او احمد نواز شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،شہداء ہمارا فخرہیں
ڈپٹی کمشنر گجرات کا اس حوالے سے کہنا تھا 9 مئی کا دن تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی سے دلی دکھ ہوا، شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت و تکریم کا رشتہ ہمیشہ رہے گا
وطن کے دفاع میں پاک افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں، ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جارہی ہیں
سکول و کالجز میں شہداء خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، سرکاری افسران، شہداء کی فیلمز سمیت سول سوسائٹی شہداء کو خراج تحسین پیش کررہی ہے،