گجرات پولیس کی جانب سے 9 مئی کو جی ٹی ایس چوک کو بند کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہونیوالے مقدمہ میں سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سلیم سرور جوڑا سمیت دیگر ملزمان کو آج سول جج عرفان کی عدالت میں گجرات پولیس نے دو روزہ ریمانڈ کے بعد عدالت نے 14 روز کیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے جیل بھیج دیا
سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کے وکلاء اورنگزیب مرل سمیت شمشاد الہٰی نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے دلائل دیئے جس پر جج نے باہر کھڑی ایمبولینس میں سلیم سرور جوڑا کی طعبیت دریافت کی
سول جج کی جانب سے سلیم سرور جوڑا کو ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے پوچھا،بعدازاں عدالتی کارروائی پر دوبارہ وکلاء ٹیم کی جانب سے دلائل دیئے جس پر سول جج نے سلیم سرور جوڑا سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو 14 روز کیلئے جوڈیشل کرتے ہوئے گجرات جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے