کوٹلہ ارب علی خاں میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا یوتھ و سوشل کنونشن کرتے ہوئے خطاب کرتے کہنا تھا جدید پاکستان کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھا،ن لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ہمیں مدت مکمل نہیں کر نے دی گئی
مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کیلئے ہمیشہ ایسے اقدامات کئے جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع میسر ہوا،نواز شریف ، شہباز شریف وہ پہلے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے وزراء کے کوٹے ختم کئے
مسلم لیگ نے ہمیشہ سرکاری محکموں کے اندر میرٹ پر ملازمتوں کا نظام رائج کیا،موبائل فون کی پاکستان میں ٹیکنالوجی لانا نواز شریف کا کارنامہ ہے، عمران خان کو کو آڑھے ہاتھوں تنقید لیتے ہوئے بولے آج عمران خان کا کوئی ساتھ دینے والا نہیں ہے
اسے نے حرکتیں ہی ایسی کی ہیں،عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کیا تاریخ گواہ ہے،نوجوانوں میں بدگمانیاں پیدا کی،مخالفین کی غلطی ہے تو آپ کو حق ہے آپ تنقید کریں آپ جھوٹے الزامات نہیں لگا سکتے
آج عمران خان کی خاتون خانہ عدالتوں میں جارہی ہے،پہلے مخالفین کی خواتین کو عدالتوں میں بلواتے تھے وہ اچھا تھا کیا آپ کو زیب دیتا تھا
چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا اس مو قع پر کہنا تھا پاکستان اور ن لیگ کا مستقبل مثبت سوچ کی حامل یوتھ سے ہی وابستہ ہے ، پاکستان کا بہترمستقبل ن لیگ سے ہی وابستہ ہے