پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 7 خواتین کی ابھی تک شناخت پریڈ نہیں ہوئی،جو بدسلوکی ہوئی وہ خواتین باہر آ کر بتائیں گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ظلم ایک حد تک کیا جاسکتا ہے، اللہ تعالی رانا ثنا اللہ کو ہدایت دے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے کہا کہ قوم کے ہزاروں بچے بے گناہ پکڑے ہیں،جو وہاں موجود بھی نہیں تھے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو ان واقعات میں ملوث نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کیلئےمیاں اکرم کو پکڑا گیا ہے وہ بے گناہ ہے،میاں اکرم نے ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔
انہوں نےکہا کہ ورکرز کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔