ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اس موقع پر موجود تھے
ڈی او ریسکیو 1122 عمر اکبر گھمن نے سیلابی صورتحال میں نمٹنے کے لئے ر یسکیو اینڈ ریلیف کی تیاریوں بارے بریفننگ دی مشقوں میں ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پولیس، ریونیو،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا
اور سیلابی صورتحال میں دریا کنارے آباد افراد کو آگاہی، پانی میں پھنسے افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنے، متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی، ریلیف کیمپوں کے قیام تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا
مشقوں کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کے لئے استعمال ہونیوالی مشینری کے سٹالز لگائے تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ آئندہ مون سون میں ہر طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے
اور تمام وسائل کو آپریشنل کیا جا چکا ہے آج کی مشقوں کا مقصد اس حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے
عملی مشقوں سے تمام اداروں کے دستیاب وسائل،آپس میں باہمی روابط،ممکنہ سیلاب پر ریسپانس اور آلات کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے،
انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ سیلاب سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،ریسکیو 1122 ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں،متاثرین کی ہر قسم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مشقوں میں حصہ لینے والے تمام محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔