سٹوڈنٹس گروپوں کی لڑائی میں قتل ہونے والے طالبعلم کے قاتل کو عمر قید کی سزا کا حکم ایڈیشنل سیشن جج گجرات ممتاز احمد تاڑر نے تھانہ سول لائن کے علاقہ سویڈیش کالج.
سروس موڑ کے سامنے سٹوڈنٹس گروپوں کی لڑائی کے دوران قتل ہونے والے طالبعلم بنیامین گجر سکنہ بارو کے قتل کیس میں مرکزی ملزم طالبعلم حیدر علی سکنہ منڈ کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہر جانے کی سزا کا حکم سنا دیا .
ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ اسامہ اکبر وغیرہ 7 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا ملزمان کے خلاف الزام تھا .
انہوں نے 13 ستمبر 2018 کو لالہ دا ہوٹل سروس موڑ کے قریب سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے بنیامین گجر کو قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ مقتول کے بھائی واپڈا ملازم محمد بلال کی مدعیت میں 18/489 تھانہ سول لائن میں 13 نامزد اور 3/4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج تھا