پرویز الہی کے خلاف 23اپریل کو تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نےمن پسند کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے عوض کک بیکس وصول کیں۔
دوسرے کیس جس میں آج دوبارہ چودھری پرویزالٰہی گرفتار کیا گیا جس میں چودھری پرویزالٰہی کےفرنٹ مین کے ذریعے 50لاکھ روپے رشوت وصول کرنے اور پرویز الٰہی نے اپنے عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،جیسے الزام عاید کیے گئے ہیں.
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی کے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے ۔