حادثہ منڈی بہاؤالدین کے علاقہ پاہڑیا والی میں گجرات سرگودھا روڈ پر رونما ہوا جہاں مسافر ہائی ایس اور ٹرک ایکدوسرے کیساتھ ٹکرا گئے خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ہائی مکمل طور پر تباہ ہو گئی
پاہڑیانوالی میں گجرات سرگودھا روڈ پر علی الصبح مسافر ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان ہونیوالی ٹکر کے نتیجہ میں ڈرائیور المعروف کاکو سکنہ پاہڑیانوالی ، بتول بی بی ، رشیدہ بی بی اور زاہدہ پروین سکنہ کوٹ پھلے شاہ سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے
جبکہ حادثہ میں13 افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چار معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا
جبکہ دو زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ اور 6 شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کے مطابق بدقسمت وین کے مسافروں کا تعلق ایک ہی گاؤں اور زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کٹھیالہ سیداں میں اپنے ایک عزیز کی فوتیدگی میں شرکت کے بعد واپس کوٹ پھلے شاہ جارہے تھے کہ یو ٹرن لیتے ہوئے ویگن ڈمپر کی زد میں آگئی۔