محکمہ جنگلات اور یونیورسٹی آف گجرات کے کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی کے دن کے موقع پر شجرکاری اور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر شبر عتیق، رینج فارسٹ آفیسر راشد چٹھہ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ارفع بتول سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر شبر عتیق نے پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی نے کہا کہ شجرکاری ماحول کو صاف رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہے، درخت نا صرف ماحول کو صاف رکھتے ہیں،
ہر فرد کو ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا عملی کردار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے اردگرد کم از کم دو درخت لازمی لگانے چاہیے، انڈسٹرلائزیشن کے دور میں ماحول خطرناک حد تک آلودہ ہوچکا ہے اور شجرکاری ہی ماحول کو صاف رکھنے کا واحد حل ہے، درخت ماحول سے مضر صحت اجزا جذب کرتے ہیں
اور صحت افزا اجزا ماحول میں خارج کرتے ہیں۔ رینج فارسٹ آفیسر راشد چٹھہ نے کہا کہ محکمہ جنگلات ضلعی انتظامیہ گجرات، سرکاری محکموں این جی اوز کی مدد سے ضلعی بھر میں شجرکاری کررہاہے، موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 3 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے، ضلع بھر میں موجود جنگلات اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت، آبیاری کا خصوصی انتظام کیاگیا ہے۔