گجرات میں کالی گھٹائیں چھا گئی،طوفانی بارش،درخت گرنے سے کچہری چوک بند
گجرات میں تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے پول گرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا،
گجرات اور اس کے گردونواح میں شدید آندھی و طوفانی بارش کے باعث درخت اور سائن بورڈ گرنے سے سے معتدد فیڈر ٹرپ کرگئے،فیڈر ٹرپ کرنے سے معتدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کی بجلی بحال نہ ہوسکی
سرائے عالمگیر،کھاریاں میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار جہاں موسم خوشگوار ہوا وہی گجرات سمیت لالہ موسیٰ،کنجاہ جلالپورجٹاں میں بھی بارش تیز آندھی سے آسمان پر گہرے کالے بادل چھا گئے گہری کالی گھٹائیں چھانے سے دن میں رات کا منظر پیش کرنے لگا
گجرات اور اسکے گردونواح میں جون کے مہینے میں طوفانی بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی واقعہ ہوئی
گجرات سمیت لالہ موسیٰ، کھاریاں، سرائے عالمگیر میں تیز آندھی کے باعث متعدد بجلی پول اور تاریں گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تاہم بارش کے رکنے کے بعد بھی بجلی کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے حبس میں شہریوں کا برا حال پر شہری بلبلا اٹھے
دوسری جانب واپڈا ایکسین اور ایس ڈی او کے سرکاری نمبرز بھی بجلی کیساتھ ساتھ بند ہوگئے تاہم واپڈا حکام کا کہنا ہے معتدد علاقوں میں بجلی فراہم کردی گئی ہے باقی چند دیہی علاقوں میں بھی جلد بحال کردی جائے گی