امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا پاکستان بچاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب: کھاریاں میں
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا پاکستان بچاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب: کھاریاں میں
حافظ سعد رضوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کی خندقیں کھودنے والوں ہمیں یہ بتاؤ ہم کون ہے تم کون ہو، عبوری حکومت کو یہ حق حاصل ہی نہیں کہ وہ ہمارا راستہ روکے، کل کو تم نے کہنا ہے کہ ہم نے آپکا راستہ نہیں روکا، یہ خندقیں تو کوئی چیز نہیں ہم تختہ دار پر چڑھ کر بھی لبیک کہیں گے
ہم کراچی سے چل کر کھاریاں تک پہنچےکسی نے ایک پتا بھی نہیں توڑا،جیلیں ہم نے دیکھی ہوئی ہیں، جتنے مہینے ہمارے بزرگوں نے جیلیں کاٹیں آزادی کی جنگ والوں نے تو اتنے دن بھی نہیں گزارے
ہمارا مطالبہ ہے جنہوں نے گستاخیاں کی انہیں فوراً سزا دی جائے، اقتدار کے مزے تم لوگ لو اور مشکل ہمارے پولیس والے بھائی بھگتیں،حمزہ شہباز کو خندق کے سامنے کھڑا کرو،ایسے کیسے ہو سکتا ہے، مرد بنو اور خود آؤ
اداروں کو عوام سے کیوں لڑواتے ہو ، راستہ روکنا کتنی غلط بات ہے ،حکومت نے راستے بند کیے ہوئے ہیں ، حافظ سعد رضوی
انشاءاللّٰہ صبح ہم راستے کھلوائیں گے، حافظ سعد رضوی
جس کو لبیک کے نعرے سے تکلیف ہے وہ خود سامنے آئے ،حکومت نے خود راستے بند کرکے ٹریفک کو روکا ہوا ہے،صبح ہم خندقیں بھر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کرینگے