ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بارش کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے بڑی شاہراؤں سمیت ڈسپوزل اسٹیشنز کا معائنہ کیا نکاسی آب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا،
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا رات 9 بجے بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہےلاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،پنجاب بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 6 اموات ہوئی ہیں، تین اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں، دو افراد چھت سے گرنے سے جاں بحق ہوئے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا کہنا ہے گجرات پانی کی نکاسی کے لئے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈسپوزل اسٹیشنز کو پوری استعداد پر چلایا جائے، پانی کی راہ میں حائل روکاوٹیں فوری دور کی جارہی ہیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا مزید کہنا ہے میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور معاملات کی خود نگرانی کررہا ہوں، شہر سے پانی کے نکاس کے لئے تمام دستیاب وسائل اور میشنری کو بروئے کار لایا گیا،
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا جہاں ضرورت ہو اضافی وسائل استعمال کیے جائیں، بجلی جانے کہ صورت میں جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی سی گجرات نے کہا ہے کہ کمرشل و رہائشی علاقوں سے فوری پانی کا نکاس کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔