یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے گجرات سرکل بھی گزشتہ کئی رو زسے انسانی سمگلنگ متحرک ہیں
گجرات سے بائی آئیر براستہ دوبئی سے لیبیا نوجوانوں کو بھیجنے والے مزید دو انسانی سمگلرز کو ایف آئی اے گجرات سرکل نے گرفتار کرلیا ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق مسعود کا کہنا ہے ملزم امجد کو گجرات سے جبکہ ملزم احسان اللہ کو کنجاہ سے گرفتار کیا ہےگرفتار ملزمان لیبیا سے اٹلی ڈنکی کا بندوبست کرتے ہیں ملزم احسان اس سے قبل بھی انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےگجرات سرکل کا مزید کہنا تھا گرفتار ملزم احسان بیرون ملک لیبیا میں مقیم مرکزی ایجنٹس کیساتھ مسلسل رابطے میں تھاگرفتار ملزم امجد نے ساڑھے سات لاکھ کے عوض نوجوان کو ڈنکی لگوائی تھی