یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی چند روز قبل تفصیلات جاری کر تے ہوئے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی جن میں 6 نوجوانوں کا تعلق گجرات سے تھا مگر آج مزید گجرات کے 3 نوجوانوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے
کشتی میں ڈوبنے والے مزید تینوں نوجوانوں کا تعلق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر سے ہےجاں بحق ہونیوالے نوجوانوں میں علی الطاف،جواد اصغر اور حسنات شامل ہیں گجرات ضلع بھر میں یونان کشتی حادثہ میں مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے
یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھز میں یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ میتیوں کو جلد ازجلد پاکستان لانے کے انتظامات کئے جاسکیں،واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ 14 جون کو پیش آیا تھا۔جس میں پاکستانیوں سمیت ساڑھے سات سو کے قریب افراد موجود تھے