گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے بہترین خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ریونیو محصولات کی ہدف کے مطابق وصولی ممکن بنائی جائے،اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں ریونیو امور کی براہ راست نگرانی کریں، ای رجسٹریشن بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس سمیت ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، شہریوں کی شکایات پر بلاجواز اعتراضات نہ لگایا جائے، جمبندیوں میں شناختی کا اندراج مکمل کیا جائے، ریونیو افسران دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور کم وقت میں شہریوں کو رجسٹری، انتقال کے حوالے سے خدمات فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ریونیو محصولات ہدف کے مطابق حصول کے بھرپور محنت کی جائے، ریونیو محصولات کا 100 فی صد ہدف مکمل کیا جائے، رجسٹریوں انتقالات، وراثت کا عمل صاف اور شفاف انداز میں مکمل کیاجائے، شہریوں کو ریونیو امور کے حوالے سے بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔