گجرات میں خون سفید ہوگیا،ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر ایف ایس سی کے سٹوڈنٹ بیٹے نے باپ کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا،دوران حراست ملزم کا قتل کرنیکا اعتراف
واقعہ تھانہ صدر گجرات کے نواحی گاؤں رانمبڑیونوالہ میں پیش آیا جہاں پر چھ روز قبل بزنس مین کو گھر و ڈیرے کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت فرنزاک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے تو مقتول نعیم کے بیٹے کی مشکوک حرکات کی بناء پر پولیس نے اسے باہ کے جنازے کے فوری بعد حراست میں لے لیا دروان حراست ملزم صہیب نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کئے کہ والد دوسرے بھائیوں کے نسبت اس پر ڈانٹ ڈپٹ اور سختیاں کرتا تھا اور اسے نکما نکھٹو ہونے کے طعنے دیتا تھا جس بناء پر 3 ماہ قبل قتل کرنیکی منصوبہ بندی کی
https://fb.watch/lM_y9ieAdV/
ایس ایچ او لیاقت گجر کا کہنا ہے مقتول نعیم کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تو ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا رونے دھونے کا ڈرامہ کر کرتا رہا مشکوک حرکات پر ملزم صہیب کو حراست میں لیا تو ملزم نے دوران حراست قتل کا اعتراف جرم کرتےبوئے بتایا کہ موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے پیسے مانگنے کے بہانے سے باپ کو بلا کر گاڑی میں بیٹھ کر اسے فائرنگ قتل کیا