گجرات. محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہ کر اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے
ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 334 جلوس اور 1492 مجالس برپا ہوں گی، فول پروف سیکورٹی اور بہترین انتظامات کے لئے مجالس اور جلوسوں کو اے بی اور سی گیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، زوہیب ممتاز، محمد اکمل سمیت پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، آرمی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے، جلوس کی روٹس کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے، بجلی، ٹیلی فون اور سوئی گیس کے افسران اپنی اپنی تنصیبات کو چیک کریں اور ضلعی انتظامیہ کو روٹس کلیئرنس کا سرٹیفیکیٹ دیں،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، بجلی کے متبادل کے طور پر امام بارگاہوں کو جنٹریڑر فراہم کئے جائیں گے، عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 متحرک اور تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی، جلوسوں اور مجالس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے ما نیٹر کیاجائے گا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں مرکزی کنٹرول قائم کردیا گیاہے،
پاک فوجڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات، پولیس، پاک فوج اور رینجرز ایک پیج پرہیں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین انتظامات اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تمام افسران و ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹی مستعدی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔