دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، تمام متعلقہ حقام کو ضروری اقدامات کرنے کے لئے الرٹ کیا جا چکا ہے، دریا کنارے آباد دیہاتوں و آبادیوں کے لئے ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں
ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا حدشہ ہے، شہری دریاوں، نہروں میں نہانے اور جانوروں گہرے پانی میں کے جانے سے گریز کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ پور کے ملحقہ علاقے کوٹ غلام کے مقام پر دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے جائزہ کے موقع پر کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق اس موقع پر موجود تھے،
ڈپٹی
کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا دریائے چناب میں پ کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ گجرات اور ریسکیو 1122 سمیت تمام محکمے الرٹ ہیں، ممکنہ سیلاب متاثرین کے لیے متعدد ریلیف کیمپس قائم کردئیے ہیں، جن میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، دریاوں کے کنارے پانی کی صورتحال مسلسل مونیٹر کرتے ہوئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ہیڈمرالہ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 204020 کیوسک ہے اور اخراج 185820 کیوسک ہے، دریائے چناب میں اس وقت 178847 کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے تمام محکموں کو الرٹ کردیا ہے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں،ہنگامی حالات میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے لئے ریسکیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، ریلیف کیمپوں میں ممکنہ سیلاب متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گیَ