کھاریاں جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر ڈریم سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل کرنے کیساتھ ساتھ سیلز آفس اور تعمیراتی کام کو بند کروا دیا گیا
سوسائٹی مالکان حاجی عرفان احمد بسوی اور آفتاب اشرف گوندل کیخلاف انسپکٹر ضلع کونسل گجرات عمران کی مدعیت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کھاریاں جی ٹی روڈ تھپلہ پر بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب کی پبلک سٹی کی گئی،جس پر ضلع کونسل گجرات نے ڈریم سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو فنکشن کرنے سے روکتے ہوئے دفتر کوسیل کر دیا
دفاتر سیل ہونے پر ڈریم سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے ضلع کونسل کی سیل کو توڑ کر 19جولائی کو افتتاحی تقریب کا فنگشن شروع کیا جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آکربغیر این او سی اور غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹی کے نام سے مارکیٹنگ کرنے اور فائلیں فروخت کرنے کے جرم میں ڈریم سٹی کے دفاتر سیل کر دیئے
تھانہ صدر کھاریاں میں مالکان حاجی عرفان احمد ،آفتاب اشرف کے خلاف این او سی لیئے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی شروع کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کروایاجس پر میونسپل کمیٹی کھاریاں نے ڈریم سٹی کی تمام پبلسٹی بورڈ کواتارپھینکا ہے
مالک ڈریم سٹی حاجی عرفان احمد کا کہنا ہے ہا ؤ سنگ سوسائٹی کیلئے زمین موجود ہے، تمام کاغذات مکمل ہے، جلد دوبارہ تعمیراتی کام اور سیل شروع ہو جائے گی
ڈریم سٹی کے مالک کا مزید کہنا ہے ضلعی انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے یکطرفہ کاروائی کر کے ہمارا مالی نقصان کے علاوہ ہماری کاروباری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے، انشاء اللہ فیصلہ ڈریم سٹی کے حق میں آئے گا،جبکہ حاجی عرفان احمد نے مقامی عدالت سے 3اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے،
تفتیشی آفیسر عظیم چیمہ کاکہنا ہےڈریم سٹی کی انتظامیہ کےمالکان نے تھانہ آکر کوئی جواب جمع نہیں کروایا،ڈریم سٹی کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کے بعد شہریوں نے کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں این او سی لیئے بغیر اربوں روپے کی فائلیں فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے