ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا
اشتہاری ملزم نوید احمد کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا ملزم کے خلاف گجرات کے تھانے میں مقدمہ درج تھا ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول قطر کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے
انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔