گجرات کروڑوں روپے کے فنڈز منظور لہ منڈی گجرات کے وفد کی ایک ہفتہ قبل سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی تھی جس میں غلہ منڈی گجرات کے دیرینہ مسائل جن میں سیوریج و نکاسی آب کا مسئلہ سمیت گجرات کروڑوں روپے کے فنڈز منظور سڑکوں کی حالت زار کے حوالے آگاہ کیا گیا تھا
سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے گجرات کی غلہ منڈی کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی کروائی تھی گزشتہ ہفتہ ہونیوالی ایک ہی ملاقات کے بعد غلہ منڈی گجرات کیلئے کروڑوں روپےفنڈزمنظور ہوگئے ہیں
غلہ منڈی تاجران کا کہنا ہے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزاے سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نےفنڈز منظور کروا کر حقیقی معنوں میں عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے
2002 میں قائم کی جانیوالی گجرات کی غلہ منڈی کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا مگر غلہ منڈی کے نمائندے ہر دور میں اپنے مسائل کیلئے آواز بلند کرتے رہے مگر کسی بھی سیاسی ادوار میں اسکے سیوریج، نکاسی آب ، سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کی کسی حکومتی نمائندے اور انتظامی آفیسران نے زحمت گوارہ نہیں کی 20/21 سال سے غلہ منڈی کے تاجروں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا تھا
چوہدری سالک حسین کی خصوصی کاوشوں سے فنڈز کی منظور کے بعد غلہ منڈی میں سیوریج ، نکاسی آب اور سڑکوں کی از سر نو تعمیر میں ڈپٹی کمشنر گجرات معیار اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ گجرات کی غلہ منڈی بھی دوسرے شہروں اور اضلاع کی طرح جدید سہولیات سے آراستہ ہو سکے