سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 کے حوالے سےسابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے گجرات کی صنعتی برادری کے تحفظات سے پوری طرح آگاہ ہیں نہ تو پہلے کبھی صنعتی برادری کو مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ ایسا کرنیکا کبھی سوچ سکتے ہیں ہماری ترجیح گجرات کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے
چوہدری سالک حسین کامزید کہنا ہے س سمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 ایسی جگہ پر قائم ہوگا جس سے نہ تو زمیندار برادری اور نہ ہی مقامی آبادی متاثر ہو زرعی زمینوں کی بجائے بنجر زمینیں آباد کر کے نئی صنعتی بستی آباد کی جائیگی تاکہ آنیوالےسالوں میں بھی وقت کیساتھ ساتھ اسے مزید وسیع کیا جاتا رہے
چوہدری ظہور الٰہی شہید نے ہمیشہ کسانوں، زمینداروں ، کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور ہم نے بھی انہی کے وژن کے مطابق انہیں انکا حق انہیں واپس دلوایا ہے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کے کہ صنعتی پیہہ سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے
سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےسمال انڈسٹریل اسٹیٹ فیز 2 گجرات کی صنعتی برادری کو چند دنوں میں ہی اس حوالے سے خوشخبری دینگے تاکہ صنعتی ترقی سے صنعتی انقلاب بھی آئے اور گجرات بڑے ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا بھی دکھائی دے
چوہدری سالک حسین کامزید کہنا ہے ہمیں مسائل کا مکمل طور پر ادراک ہے لیکن وقت ثابت کریگا کہ میں اور شافع حسین دعویٰ نہیں عملی اقدامات کے قائل ہیں اور اس حوالے سے گجرات کی فین انڈسٹری بخوبی آگاہ ہے