گجرات:تھانہ گلیانہ کے علاقہ باغانوالہ میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹراما سینٹر لالہ موسی منتقل کیا
زخمیوں کی حالت مزید بگڑنےپر ریسکیو ٹیموں نے بچوں سمیت چاروں افراد کوتشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو میجر عزیزبھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےزخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان،4 سالہ فیضان،12 سالہ شہزاد،22 سالہ رضوان شامل ہیں جبکہ ،ڈاکٹرز کا کہنا ہےزخمیوں کی حالت انتہائی تشیویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کاسب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہنا ہےڈیڑھ سے 2 گھنٹے قبل اطلا ع موصول ہوتے ہی بم ڈسپوزل ٹیموں کو روانہ کردیا گیا تھا کھیتوں میں بکریاں چراتے ہوئے دھماکہ ہوا ، جس کی نوعیت کو تاحال چیک کیا جارہا ہےکہ یہ دھماکہ ہینڈ گرینڈ کا تھا یا مائن لیڈ دھماکہ تھا
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کاسب تک نیوز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا دھماکے کی صورت میں بکھرنے والے پیسز سے معلوم ہوسکے گا دھماکہ کس نوعیت کا ہوا ہے