گجرات کے تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی کی
ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر ملک عد نان عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے گجرات اور گردونواح میں وارداتیں کرنے والے5رکنی گینگ کوٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمان میں زین،محسن ،حبیب اللہ،ارسلان ، وسیم شامل ہیں
ترجمان گجرات پولیس ضلع گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہےملزمان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل ایک موبائل 93 ہزار نقدی برآمدکر لی گئی،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میںمزید انکشافات متوقع ہیں