سیکریٹری / ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے گجرات کے ریسکیو اسٹیشنز کا دورہ کیا
سیکریٹری و بانی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر جناب سید کمال عابد صاحب کے ہمراہ ضلع گجرات کا دورہ کیا
ڈاکٹر رضوان نصیر نےگجرات ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے ریسکیو اسٹیشنوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور فرداً فرداً ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی،دوران ملاقات ڈی جی پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے نوجوان ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی
ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نےڈنگہ ریسکیو اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور منصوبہ کی جلد تکمیل کے لیے ہدایات دیں تاکہ ڈنگہ شہر کے لوگوں کو جلد از جلد ایمرجنسی سے بچاؤ کیلئے سروسز مہیا کی جا سکیں
ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا ایمرجنسی متاثرین کو معیاری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خدمات کا نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ریسکیورز زندگی بچانے والی اس ایمرجنسی سروس کے معیار کو برقرار رکھیں گے
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو 1122 گجرات کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور اوراحسن طریقے سے کام سرانجام دینے پر دویژنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمر اکبر گھمن اور تمام سٹاف کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اورانھیں شاباش دی