پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری و امیدواراین اے 71 گجرات چوہدری الیاس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستان وطن عزیز کاسرمایہ ہیں جنہوں نے ہرکڑے وقت میں اسکا ساتھ دیاان سے پی ڈی ایم ٹولہ نے ووٹ کا حق چھینا حالانکہ انہیں ووٹ کے حق سے محروم کرنا کسی صورت درست و قابل قبول نہیں
ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان تحریک انصاف ناروے کے صدرحاجی ا فضال کراڑیوالہ کی جانب سے اپنے اعزازمیں منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کو تبدیل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ آئندہ الیکشن میں پاکستان آکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں اس الیکشن میں پاکستان کو اوورسیز کی اشدضرورت ہے اس مقصد میں کوئی پیچھے نہ رہے انشاء اللہ انکی سپورٹ سے تبدیلی بھی آئیگی عمران خان بھی آئیگا اوروطن عزیز اپنے پاؤں پر بھی کھڑا ہوگا
چوہدری الیاس نے کہا کہ آج پاکستا ن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ کی حالت ایک جیسی ہے جسکی بڑی وجہ ہمارے فرقوں،برادری،دولت کی کیٹگری میں تقسیم در تقسیم ہو جانا ہے چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ آج ہم جس ڈگر پر کھڑے ہیں اگریونہی رہاتوہم ایک اچھے پاکستان سے محروم ہو جائیں گے
عمران خان اور پی ٹی آئی کیلئے عوا م ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں 90فیصد لوگ آج بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں اسے ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ وہ کرپٹ نہیں جہانگیر ترین گروپ کے ہاتھ آج بھی خالی ہیں انہیں کچھ حاصل ہونیوالانہیں