کینیا: جعلی وکیل بن کر 26 مقدمات جیتنے والا ملزم پکڑا گیا
نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا کے ایسے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو وکیل کی نقالی کرتے ہوئے 26 مختلف مقدمات جیت چکا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کر 26 مقدمات کا کیس لڑا اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام وہ کیس جیت گیا۔
اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شہری نے کبھی بھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی، نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوا۔
کینیا کی لاء سوسائٹی (ایل ایس کے) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ہی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔