بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ فروری میں ملک میں سخت سردی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوتی ہے، عام انتخابات کے ٹرن آؤٹ پر سرد موسم اثر انداز ہو سکتا ہے۔
جام کمال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی عام انتخابات کی تاریخ پر کہا ہے کہ پولنگ ڈے کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ہی ذمے داری تھی، الیکشن کمیشن کو صدرِ مملکت سے مشاورت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر پولنگ ڈے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا دباؤ تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے عمل کو ذمے داری سے مکمل کرنا ہو گا۔