گجرات کے نامور محقق، دانشور ،قلمکار ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلی کیشنز یونیورسٹی آف گجرات شیخ عبدالرشید کی نئی کتاب ” گجرات میں عربی ادب کی روایت” شائع ہو گئی ہے
شائع ہونیوالی کتاب کو شیرانی مرکز تحقیق گجرات نے شائع کیا ہے 162 صفحات پر مبنی اس دیدہ زیب کتاب میں گجرات کے عربی لکھنے والی پچاس سے زیادہ شخصیات کا بھرپور تذکرہ و تعارف اور شعراء کا نمونہ کلام بھی دیا گیا
عربی ادب کی روایت کے بھرپور تعارفی مضمون کے ساتھ ڈاکٹر شاہین مفتی کا لکھا شیخ عبدالرشید کا علمی سفر کے عنوان سے مضمون اور کراچی میں مقیم نقاد اکرم کنجاہی کا تعارفی مضمون ” محبِ گجرات ” بھی شامل کتاب ہے
یہ کتاب شیخ عبدالرشید کی دسویں کتاب ہے اس قبل ان کی علامہ اقبال، فیض احمد فیض ، فخرزمان ، تصوف، علوم ترجمہ کے حوالے سے کتب شائع ہو چکی ہیں
شیخ عبدالرشید کی تاریخ گجرات کے حوالے “مرقع گجرات” کے بعد ایک اور ادبی پہلو پر یہ کتاب داد و تحسین وصول کر رہی ہے