پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 56 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 72 ہزار 658 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج ساڑھے 67 کروڑ شیئرز کا کاروبار 24 ارب روپے میں ہوا۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 821 ارب روپے ہے۔