گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات جلالپور جٹاں روڈ، زیر تعمیر ریسکیو1122جلالپور جٹاں، بولے پل اور جلالپور جٹاں نالے پل کا دورہ کیا
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسیئن ہائی ویز محمد آصف، ایکسیئن بلڈنگز محمد باسط، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن اس موقع پر موجود تھے
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا انہوں نے پل کی فلفور مرمت کا کام مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں، جبکہ ترقیاتی پراجیکٹ جلالپور جٹاں ڈبل روڈ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جلالپور جٹاں ڈبل روڈ کی تعمیر پر 700 ملین روپے خرچ ہوں گے،روڈ کی فوری تعمیر کے فنڈ کے حصول کے لیے متعلقہ محکموں سے رجوع کیا جائے، جلالپور جٹاں ،گجرات روڈ کی ایک سائڈ مکمل کی جاچکی ہے، جلد جلالپور جٹاں گجرات روڈ کی تعمیر پر باقی کام کا مکمل کیاجائے گا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ریسکو 1122 سینٹر جلالپور جٹاں پر جلد کام مکمل کیا جائے،ریسکیو پراجیکٹ پر بقیہ کام فوری مکمل کرکے بلڈنگ محکمہ کے حوالے کی جائے۔ ریسکیو 1122 بلڈنگ کی تعمیر پر 116 ملین روپے لاگت آئے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بولے پل اور جلالپور جٹاں پل کی تعمیر مرمت کی جائے۔ پل کے اطراف حفاظتی سائڈز کو مرمت کیا جائے،محکمہ ہائی وے پلوں کی تعین و مرمت پر خصوصی توجہ دے اور فوری طور پر خستہ حال پلوں کی تعمیر و مرمت کا پلان وضع کیا جائے