پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،وفاقی وزیرسمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے گزشتہ روز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC)کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی
اس موقع پرشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے کہاکہ ایمپلائمنٹ پروموٹرز(OEPs)کووسیع تعاون فراہم کریں گے
TITPاورSSWپروگرام پاکستان کیلئے بے پناہ مواقع پیش کرتے ہیں یہ پروگرام جاپان کی حکومت نے ترقی پذیرممالک کوہنر،ٹیکنالوجی اورعلم کی منتقلی کے لئے تیارکیے ہیں
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ان مواقع کوزیادہ سے زیادہ بڑھاکرجاپان کوافرادی قوت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے
چوہدری سالک حسین نے کہاکہ مقامی صنعتوں میں جاپانی سرمایہ کاری کوبھی راغب کررہے ہیں یہ مشترکہ منصوبوں کے قیام،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کاباعث بن سکتاہے
اوراس سے ملک میں کاروبارکے نئے مواقع پیداہونگے۔اس موقع پرشرکاءنے ان سے ملاقاتیں بھی کیں