بدنام زمانہ انسانی سمگلرز کوعلی اعجاز کو جی ٹی ایس چوک گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے ملزم جعلی سفری دستاویزات بنانے کے حوالے سے منظم گینگ چلا رہا تھاملزم کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک کے جعلی ویزے بناتے تھے
مذکورہ گینگ شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا ملزم بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد پاسپورٹ پر جعلی ویزے چسپا کرتے تھا چھاپے کے دوران ملزم سے متعدد شناختی کارڈ کی کاپیاں، جعلیویزا اسٹیکرز، برآمدہوئے ہیں
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم سے اسپین، انڈین، بیلجئم، یونان، آئرلینڈ، پرتگال، اٹلی اور پاکستانی پاسپورٹ کے جعلی کور برآمد ہونے کیساتھ ساتھ ملزم سے پاسپورٹ بنانے میں استعمال ہونے والی لیمینیشن شیٹ بھی برآمد کر لی گئی
ملزم سے جعلی یو اے ای کا آقامہ ویزا بھی برآمد ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں