وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو بطور ہرجانہ ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔
وکلاء کے توسط سے بھیجے گئے اس نوٹس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ میرے مؤکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے جبکہ میرے مؤکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ میرے مؤکل پر عزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کےلیے کوئی دستخط نہیں کیے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاملہ اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
نوٹس کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ میرے مؤکل پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔ میرے مؤکل پر بےبنیاد الزامات پر معافی مانگ کر میڈیا پر نشر کریں۔