ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک سے حسینہ ٹرسٹ گجرات کے وفد نے ملاقات کی،
صدر حسینہ ٹرسٹ میر جواد جعفری،علامہ سید مختار حسین نقوی، علامہ آغا سید مبارک علی، چوہدری ذاکر حسین، سید چن پیر نقوی، سید اظہر حسین شاہ، سید دلدار حسین شاہ، سید جابر عباس کاظمی ، سید افضل حسین شاہ، سید مصدق حسین شاہ، سید مظہر حسین شاہ، رانا عارف حسین، سید ہارون بابر جعفری، سید طاہر الحسن کاظمی، سید آصف نقوی، مہر ثقلین اکبراس موقع پر موجود تھے
وفد نے محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے ایام میں بہترین انتظامات اور سیکورٹی اقدامات پر ڈپٹی کمشنر صفدر ورک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کا شکریہ ادا کیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے، جس میں اس شہر میں بسے والے شہریوں اور علماء کرام کا خصوصی کردار شامل ہے۔ محرم الحرام کے ایام میں بہترین اقدامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہے
صفدر حسین ورک کا کہنا تھاکور اور امن کمیٹی کے ممبران ،علماء اکرام کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، تمام تر معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام پائے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع انتظامیہ شہریوں کی فلاح و بہبود، قیام امن اور جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے شہریوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کور کمیٹی و امن کمیٹی کے ممبران،علماء اکرام، لائسنس ہولڈرز، منتظمین مجالس و جلوس کے تعاون کے مشکور ہیں