گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات گئے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گجرات سے آزاد کشمیر موضع کچی میں چکن کی غیر قانونی ترسیل کرنے والے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ضلع کی حدود سے باہر چکن کی منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس سلسلہ میں تمام تحصیلوں کے خارجی حدود پر چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر و دیگر علاقوں میں بھی متعلقہ حکام کے ساتھ ملکر ریونیو ملازمین چیکنگ کر رہے ہیں
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع میں چکن کی قیمتوں میں کنٹرول رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں، بین الاضلاع چکن کی ترسیل پر کاروائی عمل میں لائے جائے گی
انہوں نے مزید ہدایات دیں ہیں کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس میں چکن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کریں۔