پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما میاں فخر مشاق پگانوالہ نے چوھدری مونس الہی کے اخباری بیان میں گجرات کے عوام کی فکر کھائے جانے کے رد عمل میں کہا ھے کہ یہ بات سمجھ سے بالاھے کہ گجرات سے تعلق رکھنے والے گجرات کے دونوں باپ بیٹا گجرات والوں کو کیا بیووقوف سمجھتے ہیں؟
میاں فخر مشاق پگانوالہ کا کہنا تھا گجرات کے ناقص ترین سیوریج سسٹم کے اصل ذمہ دار مونس الہی اور خصوصاپروپز الٰہی ہیں جنہوں نے اپنے کئی سالہ اقتدار میں بغیر پلاننگ کے کروڑوں روپے گجرات شہر کی سیوریج سکیموں میں غرق کر دیئے،
انکا مزید کہنا تھا اوپر سے سیوریج بچھانے کا کام اناڑی ٹھیکیداروں کو دے دیا، کمشین لیں سائیڈ پر ھو گئے اور گجرات کی حالت برباد ھی رھی موجودہ حکومتی ٹیم کو اب موقع ملا ھے، اگر وہ اسے بہتر نہ کروا سکے تو پھر وہ بھی گجرات کی عوام کے مجرم ٹھہرائے جائیں گے
میاں فخر مشاق پگانوالہ کا مزید کہنا تھا ڈائن بھی اپنے گھر کو بچا لیتی ھے مگر مونس الہی وہ نوجوان سیاستدان ھے جس نے اپنا گھر یعنی گجراتیوں کو ہی دھڑلے سے لُوٹا، اپنے انتخابی حلقے کے کسانوں کی زمینیں ہتھیا لیں جو بدنما داغ کے طور پر گجرات کی تاریخ میں یاد رھے گا
انکا مزید کہنا تھا گجرات کے عوام کی نفرت سے بچنے کے لیئے مونس الہی اینڈ کمپنی نے اسی لئے ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی کا سہارہ لے رکھا ھے، وہ روپ بدل کر پی ٹی آئی کی مقبولیت کیش کروانے کے بہروپ میںہیں، ماضی میں مونس ا لہی کمپنی نے گجرات کی انتظامیہ ہائی جیک کر رکھی تھی اور گجرات کے عوام لاوارثوں کی طرح خجل خوار ھو رھے تھے اور آج چوھدری برادران کی بی ٹیم نے گجرات کی انتظامیہ ہائی جیک کر رکھی ھے اور عوام خجل خوار ھو رھے ہیں
میاں فخر مشاق پگانوالہ کا کہنا تھا ق لیگ کی موجودہ بی ٹیم نے بھی گجرات کے اصل مسائل پر حکمت عملی بنانے کے بجائے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سمال اسٹیٹ کے نام پر اپنا کاروبار چمکانے کے لیئے جوڑا جلالپور بیلٹ میں درجنوں دیہاتوں کی زرعی زمین ہتھیانے کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ھے جو گجرات کے عوام کے ساتھ چوھدری بردران کے ظُلم کا فیز ٹو ھو گا
میاں فخر مشاق پگانوالہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا اب گجرات کی عوام کو اپنے حق کے لیئے نکلنا ھو گا اور اگر توانا آواز بلند نہ کی تو اسی طرح تاجروں کی دوکانوں اور عوام کے گھروں میں ھر بارش پر کروڑوں کا سامان برباد ھوتا رھے گا ، اسی طرح کسانوں کی زرعی زمینیں ہتھیائی جاتی رھیں گی اور اسی طرح ضلعی انتظامیہ اپنی ٹرانسفر لینے کے نذرانے کے طور پر چاکری کرتے ھوئے گجرات کے عوام کو بدترین بربرئیت کا نشانہ بناتی رھے گی