گجرات میں سیوریج کی نکاسی کی بہتری کیلئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ہدایات پربڑےنالوں کی صفائی کا عمل شروع
حالیہ بارشوں کے پیش نظرنالوں کی گزشتہ دو روز سے صفائی کا عمل شروع کیا گیا تھا مگر نالوں کی گندگی کو میونسپل کارپوریشن عملہ سڑک کنارے چھوڑ کرغائب ہوگیا تھا جس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ہدایت پر سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کے نوٹس پرجی ٹی روڈپرگزشتہ کئی روز سے سڑک کنارے گندگی کے ڈھیروں کو میونسپل عملہ نے اٹھانا شروع کردیا ہے
دوسری جانب شہریوں نے اس کاوش پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے سیکرٹری حافظ عقیل جلیل کو فوری نوٹس لینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے