وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشنز ، ہریہ والہ اور سروس موڑ، مختلف سرکاری سکولوں اور ہریانوالہ چوک کا تفصیلی دورہ کیا
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، سی۔ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ وقار احمد اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سیوریج لائن اسکیم اور ڈسپوزل اسٹیشنز پرکام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادمان، سروس فیکٹری کے اطراف اور پھلروان کے علاقوں سے پانی کے نکاس کے لیے سیوریج اسکیم پر کام جاری ہے
اسکیم کے تحت ہریانوالہ چوک میں ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کئے جارہے ہیں اور شادمان سے بھمبر نالہ تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی
، اسکیم پر 1.4 ارب روپے لاگت آئے گی اسکیم کی تکمیل سے شہر کے سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے ،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منصوبہ پرکام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور مقررہ وقت میں منصوبے کو مکمل کیا جائے، منصوبے کی تکمیل میں بلاجواز تاخیر برداشت نہیں جائے گی، کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے موضع کالرہ کا دورہ کیا اور گاؤں میں جمع پانی کو فلفور ڈرین کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں