گجرات میں اینٹی کرپشن ٹیم پر 12 نامعلوم مُسلح افراد کا حملہ، ساتھی ملزم کو چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
گجرات تھانہ صدر کی حدود میں شادیوال کے قریب مسلح افراد نے اینٹی کرپشن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی،دوران فائرنگ اینٹی کرپشن اہلکاروں نے کھیتوں میں چھپ کر جان بچائی چند منٹوں میں ایم این اے کے حواریوں نے زیر حراست امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے ایم این اے حاجی امتیاز کو کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،تحقیقات کیلئے حاجی امتیاز احمد کو منڈی بہاوالدین گئے تھےواپسی پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا
گجرات پولیس کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تھا
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے اینٹی کرپشن اہلکار کی مدعیت میں زبردستی ملزم کو چھڑوانے کا مقدمہ درج کرلیا گیامقدمہ 12 نامعلوم افراد کیخلاف اقدام قتل سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا
ڈی پی او گجرات کا مزید کہنا تھاسرچ آپریشن شروع جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے
یادرہے حاجی امتیاز چوہدری نے 14 جولائی کو اپنا بیان حلفی جمع کروایا،20 جولائی کو منڈی بہاؤالدین میں حاجی پبلک سیکٹریٹ کو سیل کردیا گیا،24 جولائی کو حاجی امتیاز کو گرفتار کیاگیا تھا
گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا پر زور مطالبہ کیا گیا تھا بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماؤں نے اسپیکر ایاز صادق سے اسمبلی چیمبر میں طویل ملاقات کی تھی جس پر عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ممبران قومی اسمبلی کے دستخط شدہ پروڈکشن آڈر کا مطالبہ سپیکر صاحب کے حوالے کیا تھا جس پر سپیکر ایاز صادق نے پروڈکشن آڈر جلد جاری کرنے کا وعدہ کیا