گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے وفدنے کارپوریشن آفس میں سی او کارپوریشن ملک ابرار سے ملاقات کی
دوران ملاقات اسٹیٹ ایریا اور بازاروں میں صفائی کی خستہ حالی اور سیوریج لائنوں کی بندش کے بارے می صنعتکاروں اور تاجروں کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر صدر گجرات سمال چیمبر چوہدری محمد فراز نے بتایا کہ اسٹیٹ ایریا کی موٹر چلائی ہی نہیں جاتی جس کی وجہ سے وہاں پر ایسی صورتحال ہے۔ کارپوریشن کے افسران کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں
صدر گجرات سمال چیمبر کا مزید کہنا تھا لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے پاس ایک ماہ سے روڈ سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ جو کہ کارپوریشن کے دفتر سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ کارپوریشن کے افسران عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں۔ کارپوریشن کا عملہ فوٹو سیشن سے آگے نہیں بڑھ رہا
گجرات چیمبر کے وفد نے سی او کارپوریشن مسائل کے حل کے بارے میں بھی بتایاکہ ان مسائل سے فوری طور پر کیسے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جو کہ حل نہیں کیا جاسکتا
سی او کارپوریشن نے ان تجاویز کو سراہا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ آپ کے تجویز کردہ حل پر عمل کیا جائے تو مسائل میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے
سی او کارپوریشن ملک ابرار نے وفد سے 2 دن کا ٹائم مانگاہے جس میں وفد کی تجویز کردہ حل پر عمل کرائیں گے
اس موقعہ پر ایگزیکٹو ممبر عاصم مشتاق بٹ نے شادمان اور جیل چوک کے مسائل کے حل کے لئے زور دیا اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا
دروان ملاقات وفد میں عاطف منور لکی، شیخ عرفان پرویز، شیخ فیصل شہزاد شفیق الرحمان قیصر زمان ساہی شامل تھے