تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ نے ضلع بھرمیں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے محمد فیاض Asi دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم سے ایک عدد لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور ایک عدد موٹر سائیکل مالیتی1لاکھ20ہزارروپے برآمد کر لیے۔جبکہ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمدکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت غفارولد ظفر ساکن گجرانوالہ کے نام سے ہوئی،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایسے ہی ایکشن جاری رہیگا