افغانستان کی طالبان حکومت نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) پر پابندی عائد کردی۔ حکام کے مطابق ایم ایم اے اسلامی قانون سے مطابقت نہیں رکھتا۔
طالبان کی اسپورٹس اتھارٹی کے ایک اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے بہت زیادہ پرتشدد ہے اور اس سے موت کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
ایم ایم اے افغانستان کے نوجوانوں میں ایک مقبول کھیل ہے۔
طالبان کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹ کا کہنا تھا کہ مسکڈ مارشل آرٹس کے بہت سے پہلو اسلام کی تعلیمات سے متصادم ہیں۔ اس لیے اس کھیل پر پابندی عائدکی گئی ہے۔