اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل کی ہڑتال کامیاب قرار دے دی۔حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کامیاب ترین ہڑتال سے حکومت ناکام ہوئی. ریاستی معاشی دہشت گردی اب بند کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 12 سو سے 13 سو ارب روپے تک کا استثنیٰ دیا گیا. آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب سے زائد عوام ادائیگی کررہی ہے. یہ مسئلہ حکمران طبقے کا پیدا کردہ ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ بجلی بن نہیں رہی اس کے پیسے دیے جارہے ہیں.سیکڑوں ارب کی کیپسٹی پیمنٹ چند گروپس کی جارہی ہے. کیپسٹی پیمنٹ نہ جائے تو فی یونٹ 25 روپے کم ہوسکتی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بوسیدہ پلانٹ فارغ، معاہدے ختم کریں. چین سے بات کریں یقین ہے وہ بھی تیار ہوجائے گا۔