گجرات ڈپٹی زراعت توسیع محمد اطہر لطیف نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کروا کے گرفتار کروایا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اطہر لطیف نے حذیفہ جاوید ولد جاوید اقبال چوہدری زرعی مرکز سارو کی کو اچانک کیا
شک کی بنیاد پر کھاد کا سیمپل جانچ پڑتال کے لیے لیب بھجوایا گیا، جو کہ لیب کی رپورٹ موصول پر ان فٹ قرار پایا کاروائی کرتے ہوئے مزکور ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا
ڈیلر کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا اور زرعی مرکز کو سیل کرکے کھاد کا موجود اسٹاک قبضہ میں لے گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اطہر لطیف نے کہا کہ کسی فرد کو جعلی اددویات و کھاد کا کاروبار نہیں کرنے دیا جائے گا جعلی اددویات و کھادوں کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی