گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بھمبر نالہ میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں ناروالی، شادیوال کا دورہ کیا،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گزشتہ روز بھمبر نالہ سے 50 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلہ گزرا ہے، بھمبر نالہ میں پانی کی سطح انتہائی بلند تھی، پیشگی انتظامات سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، پانی سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا جاری ہے،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا مزید کہنا تھا تمام دستاویزات وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، جلد ناروالی ، شادیوال روڈز بحال کردئیے جائیں گے، تمام متعلقہ محکمے فلیڈ میں موجود ہیں
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو تمام وسائل، مشینری اور ہیومن ریسورس فراہم کیا گیا ہے، بحالی کا کام بلاتاخیر جاری ہے جلد تمام راستے بحال کردئیے جائیں گے، دیہات کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے بند مضبوط کئے جارہے ہیں۔
صفدر حسین ورک کا مزید کہنا تھا بھمبر نالہ میں پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں، برساتی نالوں کے کناروں پر رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کناروں کے پاس نہ جائیں، جانوروں کو بھی کناروں سے دور رکھیں، جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے وہاں بجلی کی تنصیبات سے دور رہا جائے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں ۔