گجرات میں نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک کا دورہ کیا اور پانی کے نکاس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہر بھر میں پانی کی نکاسی کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہیوی مشینری اور انسانی وسائل کی مدد سے پانی کے نکاس کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے
ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب کی لائنوں کا بھی معائنہ کیا اور میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ پانی کے بہاؤ کو یقینی بنائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں
انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائنوں اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کی جارہی ہے، اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے اور شکایات کے لیے شہری متعلقہ میونسپل کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن کے شکایات سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔