نوابزادہ طاہر الملک نےعمائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام دیہات میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے وہ بخوبی آگاہ ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، میاں حمزہ شہباز کو بھی تمام معاملات بارے آگاہ کر دیا گیا،
نو ابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ وہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی انتظامی افسران کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں انشاء اللہ بارشوں سے پیش آنے والے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا انتظامی افسران پنجاب حکومت کے احکامات پر عوامی مشکلات کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے انشاء اللہ ہی بارشی پانی سے نجات حاصل کر لی جائے گی ۔
نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ دریائے چناب کنارے نئی ٹھکریوں کی تعمیرات کے لئے پانجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے جلد کام شروع ہو جائے گا
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہنگامی بنیادوں پر عوام مسائل کو حل کیا گیا،
نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ان 2013 سے 2018 کے دور اقتدار میں بھی آنے والے سیلاب میں حلقہ بھر میں ہونے والے عوامی نقصانات کا فوری ازالہ کیا تھا ہم نے اس وقت جن لوگوں کے جانور سیلاب ریلوں کی نذر ہو گئے تھے انہیں ایک کے بدلے دو اور دو کے بدلے چار جانور دیئے تھے
نوابزادہ طاہر الملک کا مزید کہنا تھا حکومت نے جانوروں کے لئے چارہ تک کا بندو بست کیا سیلاب متاثرین کو جیسے، کھانےپینے کی وافر مقدار میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کویقینی بنایا گیا تھا انشاء اللہ حالیہ بارشوں سے ہوتےوالے نقصانات کا بھی بھر پور ازالہ کیا جائے گا۔