میونسپل کارپوریشن گجرات اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدرمسلم لیگ وچیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری علی ابرارجوڑا نے کہاکہ سابقہ سائنسدانوں نے اپنی ناقص حکمت عملی وکارکردگی سے گجرات شہرکے سیوریج سسٹم کو اپنی ”تجربہ گاہ“ بنادیا جس کاخمیازہ آج شہری بھگت رہے ہیں
چوہدری علی ابرارجوڑا کا مزید کہنا تھا جلالپورجٹاں روڈ پرٹف ٹائلز لگانے کی ہم نے بھرپورمذمت کی مگر اپنی من مانیاں کرتے ہوئے سیوریج نظام کابیڑہ غرق کردیا
چوہدری علی ابرارجوڑا نے کہاکہ گجرات شہرمیں سیوریج نظام کی تباہی کے ساتھ سیلابی صورتحال کابھی ہمیں سامناہے مشکل اورکٹھن حالات میں یکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے سبھی کوملکر اپناکردارادا کرناہوگ
ا قائد صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین کی ویژنری لیڈرشپ میں انشاءاللہ جلد گجرات شہرکوتمام مسائل سے نجات دلائیں گے، چوہدری علی ابرارجوڑا نے کہاکہ گجرات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ چند روز تک فنکشنل ہوجائے گی اورآئندہ سال شہریوں کوسیوریج مسائل سے مکمل طورپرچھٹکارا مل جائے گا